کوہستان

کوہستان : پالس کو خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے ممکنہ طورپر کوہستان اپر میں شامل کرنے کے خلاف شتیال میں احتجاج

کوہستان (نامہ نگار) لوئر کوہستان کی تحصیل پالس کے تیرہ یونین کونسلوں کو خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے ممکنہ طورپر کوہستان اپر میں شامل کرنے کے خلاف کوہستان کی دیگر اقوام کی طرح شناکی کوہستانی قوم بھی سراپا احتجاج ہے۔ ہربن ، بھاشا ، سازین کے مصروف بازار شتیال میں سینکڑوں لوگوں نے دھرنا دیکرحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ پنتالیس منٹ تک بین الاقوامی شاہراہ قراقرم بلاک رہی۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں طویل دھرنادینے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور لوئر کوہستان کی تحصیل پالس کو ممکنہ طورپر کوہستان اپر میں شامل کرنے کے خلاف شناکی کوہستان کی قوم سراپا احتجاج ہے ۔ قومی وطن پارٹی کوہستان کے جنرل سکرٹری اسداللہ قریشی کی قیادت میں گزشتہ روز بازار شتیال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شتیال سے جیل زر کے مطابق مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ا س دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو باورکرایا کہ لوئر کوہستان کے کسی بھی حصے کو کوہستان اپر میں شامل کیا گیا تو قبول نہیں کریں گے اور شاہراہ قراقرم کو بلاک کرکے دھرنا دیں گے ۔ مظاہرین سے ملک اسپن ، حاجی شیر غازی ، حاجی ستبرشاہ ، سعید خان عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسداللہ قریشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کسی بھی صورت لوئر کوہستان کے کسی بھی حصے کو اپر کوہستان میں شامل کرنے نہیں دونگا۔

لوئر کوہستان ہیڈکوارٹر تنازعہ ، اقوام پالس کاجناح باغ ایبٹ آباد میں گرینڈ جرگہ ، پالس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، چودہ فروری کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ، ایم پی اے عبدالستار نے بھی جرگے میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد کے مقام جناح باغ گراونڈ میں پالس کے باسیوں نے گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جرگے کی قیادت جمعیت علماء اسلام (ف) کے ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا عصمت اللہ کررہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مقررین کا کہنا تھا کہ پالس تیرہ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جبکہ تحصیل پٹن دس یونین کونسلون پر اس لئے ہیڈکوارٹر کا حق تحصیل پالس کاہے اور ہیڈکوارٹر کے حصول کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقات کیجائیگی ۔ گرینڈ جرگے میں حلقہ پی کے 63 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبدالستار نے بھی شرکت کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button