عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر سکردو نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی اشیا تقسیم کیں

سکردو(پ ر )حکومت عوام کو مشکلات سے نکلنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرے گی اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے ضلعی انتظامیہ آپ لوگوں کی مدد کی لیے آپ کی دہلیز تک پہنچ جائے گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے آج ژوق نالے میں شدید برف اور سردی کے باوجود شغرتھنگ گاؤں کے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے شغر تھنگ گاؤں کے لوگوں میں ترپال ٹینٹ اور دیگر ضروری راشن بھی تقسیم کیا ۔ جبکہ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ محمد اقبال نے شغر تھنگ گاؤں کے نمائیندوں کو سردیوں کے آیام میں پھیلنے والی بیماریوں کے سدباب کے لیے دوائیوں کی کثیر مقدار بھی شغر تھنگ گاؤں کے نمائیندوں کو حوالہ کیااور کہا کہ اس سے قبل بھی سردیوں کے چھہ ماہ کے ادویات پہلے ہی سٹاک بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر آفیسر اطلاعات بلتستان اور میڈیا کے نمائیندوں بھی شھوق نالے کے دورے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پرژوق نالے میں شغرتھنگ گاؤں کے نمائیندوں نے ڈپٹی کمشنر کے علاقے کے اہم مسائل کے حوالے سے زکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں برف باری کے دوران شغرتھنگ گاؤں میں سات فٹ ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس سے علاقے کے دو اہم رابط پل اور ایک بڑی دیوار کے علاوہ گاؤں کے میولیشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا اور اور میویشویوں کے چارے بھی برف باری سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٗیندہ شغرتھنگ گاؤں کے لوگ دو خواتین کی ٹی بی اے کورس کے لیے تجویز دیں تاکہ ان کو تربیت دیکر گاؤں میں ہی ان کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ ایک تریبت یافتہ مرد ڈسپنر کے لیے بھی کوشیش کی جائینگی ۔

اس موقع پر ڈپٹٰی کمشنر نے گاؤں کے لوگوں سے کہا کہ محکمہ سیول سپلائی نے پہلے ہی لوگوں کو سردی کا سٹاک فراہم کیا ہے تاہم لوگوں کو گندم کی ضرورت پڑے تو گاؤں کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر گندم کی فراہمی بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موسم کھولتے ہی رابط پلوں پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ۔جہاں تک ساٹھ فٹ ریٹنگ وال ریٹنگ والی کی تعمیر کے لیے ڈیسزاٹر منجمیٹ کے ادارے کو پروپوزل روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں موسم کے کھولتے ہی تحیصل دار گمبہ علاقے کا مکمل سروے کے نقصانات کی رپورٹ بھی مرتب کرینگے اور رپورٹ کی روشنی میں لوگوں کو ہرممکن طریقے سے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور کوشیش کی جائینگی ۔ انہوں نے شغرتھنگ سے برف باری کے دوران ڈیلوری کے ایک واقعہ میں نومولد بچے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت علاقے کے عوام کو آسانیاں پید ا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شغرتھنگ ہائیڈرل پاور پر وجیکٹ کی منظوری سے شغرتھنگ تک روڑ کو وسیع کیا جائے گا اور آل ویدر روڑ بنے کی صورت میں لوگوں کو آمد رفت میں درپیش مشکلات میں کمی واقع ہوگی اس وقت تک لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے متبادل زرائیعے بھی بروئے کار لائے جائینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے گمبہ کے انتظامی آفیسران سے کہا کہ وہ علاقے کے عوام سے ہروقت رابطے میں رہیں اور ان کی مشکلات کا جائزہ لیکر رپورٹ بھی مرتب کرتے رہیں ۔ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایچ او اور میڈیا کے نمائیندوں نے ژوق نالے سے کچورہ تک پیدل سفر بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ہوتو گاؤں میں دریائی کٹاو سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر علاقے کے انتظامی آفیسران کو لوگوں کی ہرممکن مدد کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ شغرتھنگ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کی طرف سے شغرتھنگ کے عوام کے مسائل معلوم کرنے کے لیے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شغر تھنگ روڑ شدید برف باری کے باعث عام ٹریفک نہیں چلتی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button