خبریں

شہید پولیس جوانوں‌کے لوا حقین کو پیکج کے مطابق 30 لاکھ ، ملازمت، تنخواہ اور پنشن وغیرہ سب ملیں‌گے، آئی جی عباسی

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی سے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے نمائندہ وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ثناء اللہ عباسی نے اس موقع پر کہا کہ جراعت اور بہادری کے پیکر شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو شہداء پیکج اور پی ایم پیکج کے تحت تمام مراعات حاصل ہونگیں۔ جس میں شہید کے ورثاء کو 30لاکھ روپے، شہید کی بیوہ ، بیٹا یا بیٹی کو پولیس میں ملازمت اور ساٹھ سال تک ورثاء کو شہید کی تنخواہ دی جائے گی اور بعد میں پنشن کے تمام مراعات بھی دیئے جائینگے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پلاٹ کے بدلے میں 20لاکھ کی رقم کے بھی ورثاء حقدار ہونگے۔ گورنمنٹ کے متعین کردہ وظیفہ کے مطابق شہیدوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی ادا کئے جائینگے۔ شہید کی کسی ایک بیٹی کی شادی پر 8لاکھ روپے دیئے جائینگے اور ورثاء کے میڈیکل کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی۔ ثناء اللہ عباسی نے مذید کہا کہ سب سے پیاری چیز جان ہوتی ہے اگر کوئی سپاہی وہ جان وطن پر قربان کرتا ہے تو اس کا نعم البدل نہیں ہے ہاں البتہ وہ شہادت کا رتبہ پا کر امر ہوجاتا ہے۔ اور رہتی دنیا تک اُس کے کارنامہ کو یاد کیا جاتا ہے۔ میری ہمدردیاں ورثاء اور اُن کے خاندان کیساتھ ہیں میری کوشش ہوگی کہ شہدا ء پیکج سے ہٹ کر بھی آپ لوگوں کے لئے کچھ کروں۔ میرے دروازے شہیدوں کے ورثاء اور خاندان کے ہر فرد کے لئے کھلے ہیں آپ لوگ جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں ۔شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے نمائندہ وفد نے پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا جس میں عالمگیر خان ،آصف عثمانی ، حاجی عزیز اور طفیل احمد و دیگر شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button