عوامی مسائل

انتظامیہ اور کاڈو کی صفائی سرگرمیاں کئی ہفتوں سے بند، مرکزی ہنزہ کے بازار، ندی اور نالوں میں کچرہ بھر گیا

ہنزہ (اسلم شاہ ) ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور KADO ہنزہ کے مشترکہ صفائی اور کچرہ اُٹھانے کا سلسلہ بند بازار ندی نالے اور پانی کے کوہل کچرہ کُنڈی میں تبدیل۔

ہنزہ روزبروز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہورہا ہے اگر لوکل انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے اس سنگین مسلے کی طرف توجہ نہ دی تو ہڑتال پر مجبور ہونگے۔ سلمان خان صدر بزنس ایسوسی ایشن علی آباد ہنزہ ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں کئی ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ اور KADO کے اشتراک سے جاری کچرے اُٹھانے کے نظام کی بندش کے بعد ہنزہ میں صفائی ستھرائی کا صورتحال ابتر ہوا ہے جس کے باعث ہنزہ کے تمام بازار کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں اور کچرہ اُٹھانا کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے ہنزہ کے تمام ندی نالے اور پانی کے کوہل آہستہ آہستہ کچرہ کونڈی میں تبدیل ہو رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ عام عوام کے لیے مشکلات درپیش ہوئے ہیں۔

اس صورتحال میں ہنزہ میں آنے والا سیاحتی سیزن میں ہنزہ کو اور بھی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ علی آباد ہنزہ کے صدر سلمان خان کا میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ کو درپیش اس مسلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کاروباری طبقہ ہے ہنزہ میں کچرہ اُٹھانے کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے مین نے بازار کچرے کی ڈھیر کی شکل اختیار کی ہے اور ہنزہ میں ابھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ یہ مسلہ سنگین صورتحال اختیا ر کرجائے گی اور اگر بھر وقت لوکل انتظامیہ نے اس مسلے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات نہ کئیں تو بزنس ایسوسی ایشن ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگا جس کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کی ذمہ داری حکومت اور منتخب نمائندوں پر عائد ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button