صحت

شدید برفباری سے متاثرہ ارندو باشہ میں گردن توڑ بخار کی وبا پھیل گئی، میڈیکل ٹیمیں کاروائی میں مصروف

شگر(عابد شگری)ارندو باشہ شگرمیں بچوں میں گردن توڑ بخارکی خبر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ انتظامیہ ،میڈیکل ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگرسید موسی بخاری سنیئر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین کے ہمراہ ارندو گاؤں پہنچ گئے۔وہ اپنے ساتھ دوائیوں کی ایک کھیپ بھی ساتھ لے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نے متاثرہ بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیاں بھی دیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام ڈی سی شگر موسی بخاری نے کہا کہ ارندومیں بچوں میں گردن توڑ بخارکی خبر کے بعد شگر انتظامیہ نے آرمی سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیونکہ پیدل ان علاقوں میں پہنچنے میں چار دن لگتے ہیں۔

تاہم اس سے پہلے بھی پیدل ٹیم کے ہمراہ دوائیاں میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجا تھا جو کہ ایک دو دن تک متعلقہ علاقوں میں پہنچ جائے گا۔لیکن فوری طور ہم میڈیکل ٹیم اور ضروری ادوائیات لیکر متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔

ڈاکٹر نے متاثرہ بچوں کا میڈیکل معائنہ کیا ہے۔ ان کے مطابق بچوں میں خطرناک بخار پایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شگر انتظامیہ ارندو کے لوگوں کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور وہاں کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

محکمہ صحت شگرکی میڈیکل ٹیم دوائیوں کے ہمراہ باشہ کی جانب روانہ ہوچکی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button