سیاست

قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پروین غازی رہنما ن لیگ

اسلام آباد (پ ر) ملک دشمنوں نے اک دفعہ پھر لاہور میں خون کی ہولی کھیل کر ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش لیکن دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑےگی ،قوم متحد ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گلگت بلتستان خواتین ونگ کی مرکزی رہنما پروین غازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دشمن ہر طرف سے ملک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں لیکن دشمن انشا اللہ ہر محاز پر ناکام ہوگا اس طرح کی بز دلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی دشمن سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام ایسی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button