عوامی مسائل

بجلی چوروں کے خلاف ضلع غذر میں بہت جلد کریک ڈاون کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد

گاہکوچ ( معراج علی عباسی ) ڈی سی غذر میروقاراحمد نے کہا ہے کہ پاورہاوس حکومتی ملکیت ہے ۔پاور ہاوس کے حوالے سے تیری میری والی کوئی کہانی نہیں ہے ۔بجلی چوروں کے خلاف بہت جلد غذر بھر میں کریک ڈوان کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر غذر آفس میں غذر میں بجلی کی بہران سے نکالنے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ برقیات کے ذمہ داران اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان اے سی یو ٹی نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر میر وقاراحمد نے کہا کہ بجلی کی چوری،فیوز نہیں لگوانے والے صارفین کے خلاف پورے ضلع میں کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے ۔بجلی کسی کی ملکیت نہیں یہ گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے گورنمنٹ جہاں چاہے وہاں بجلی عوام کو فراہم کر سکتی ہے تیری میری والی کہانی کو ختم کرایا جائے یہ میں واضح کروں کی جہاں بجلی کی مشینری لگی ہے وہاں حکومت نے ان علاقوں کے لوگوں کو معاوضہ ادا کیا ہے اور بجلی بنائی ہی عوام کیلئے جہاں لوگ بستے ہیں وہاں بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوں فیصلہ کیا کہ بجلی کو ہر محلے کے ٹرنسفر کے حساب سے دیا جائے اور محلے لیول پر کمیٹیاں بنائی جائے کہ وہ وقتا فوقتا محلے کے اندر ہر گھر کے حساب سے لوڈ کو چیک کریں گی اور اگر جس گھر میں بجلی استعمال مقررہ لوڈ سے زیادہ پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا

اس موقع پر ڈی سی غذر نے کہا کہ داماس میں بجلی کی شکایت ہے اسے دور کیا جائے۔بجلی برابری کی بنیاد پر دیا جائے حکومت کے سامنے عوام سب برابر ہیں اس موقع ایس ڈی او گوپس یاسین نے کہا کہ بتھریت سے گاہکوچ تک ٹرانسمشن لائین کی لمبائی 80 کلومیٹر بنتی ہے جس باعث راستے میں شارٹ سرکٹ کے مسائل پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں ان کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے اس کے علاوہ محکمہ جان بوجھ کر بجلی کی سپلائی کو منقطع نہیں کرتے۔

اس موقع پر گاہکوچ اور داماس میں کمپلین آفس کے بارے میں شکایات کے حوالے سے بھی زکر ہوا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کہ کہ وہ مختلف اوقات میں کمپلین آفس جا کر چھاپہ ماریں اگر اس دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازم پایا گیا تو اس کو تین مہینے کیلئے جیل بیھج دیا جائے ۔اور کہا گیا کہ کمپلین آفس کے تمام سٹاف کو ہدایت کریں کہ وہ وقت پر ڈی لگائیں اور مقررہ وقت پر بجلی منقطع کریں اگر کسی کمپلین سٹاف کی شکایت آگئی تو ان کے خلاف سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کوئی چھوٹا سٹاف اپنی مرضی سے بجلی منقطع اور بحال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا جب تک برقیات کے سینئر آفیسران آرڈر نہیں دیتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے کہا کہ بجلی شیڈول کے مطابق دیا جائے بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدام کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button