سیاحت

سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں، برکت جمیل پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت برکت جمیل نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بابوسر،راما ،نلتر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر چیئرلفٹ نصب کرے گی چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے ایسی پالیسیاں بنا رہی ہے کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کا رخ زیادہ سے زیادہ سیاح کرسکیں ۔ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات کی بین الاقومی سطح پر تشہیر کررہی ہے تاکہ دنیا کے نظروں سے اوجھل گلگت بلتستان سیاحوں کا مسکن بن سکے انہوں نے کہا کہ محمد علی سد پارہ قومی ہیرو ہیں جس کے ساتھ صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائیندگی کی ہے حکومت ایسے ہیرو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایسے شخصیات کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کو ہ پیمائی سے وابستہ شخصیات عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کوہ پیماء سے وابستہ عالمی سطح کے کوہ پیماؤں کو گلگت بلتستان آنے کی دعوت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن اور سیاحوں کے لئے جنت سے کم نہیں ہے اور گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے دنیاکے دیگر ممالک سے منفرد ہیں حکومت کوہ پیماؤں کے لئے فل پروف سیکیورٹی اور دیگر تمام ضروریات و سہولیات فراہم کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button