متفرق

فیصلہ ہوگیا، ہنزہ بھر میں آٹے کا تھیلہ 620 روپے میں فروخت ہوگا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 620 روپے مقرر۔

اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی سر براہی میں ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں ہنزہ بھر کے نمبرداروں ، اکابرین کے علاوہ سیاسی لوگوں نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی سر براہی میں ہونے والی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوٹے کی مد میں ملنے والے آٹے کے تھیلے کی قیمت ملز میں 562جبکہ تمام ہنزہ بھر کے ڈیلرز تمام اخراجات ملاکر 620روپے میں عوام کو آٹے کا تھیلا فراہم کیا جائے گا ۔

جاوید اقبال نے مزید کہاکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو آٹے کی میعار اور پرائس کنٹرول کریگا ۔ کوئی بھی ڈیلر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کریگا اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔آٹے تھیلے کی نئی ریٹ ضلع ہنزہ کے تمام ایریوں میں خضر آباد سے چپورسن گوجال تک لاگو ہوگا ۔ نئی ریٹ لسٹ مجسٹریٹ کی دستخط سے پبلک مقامات پر چسپاں کیا جائیگا ۔اس اجلا س میں محکمہ خوراک کی زمہ داروں سمیت ہنزہ بھر کے آٹا ڈیلرز کو مدعو کیا گیا تھا ۔صدر مسلم لیگ ن جاوید اقبال نے مزید کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ تمام ڈیلرزاس فیصلے پر من وعن عمل کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button