عوامی مسائل

شگر: مقامی لوگوں کی طرف سےبین اور ڈیمل باشہ میں خوراک اور ادویات پہنچانے کے لیے مدد کی اپیل

شگر(عابد شگری) سڑکیں بندہونے سے باشہ میں عوامی مسائل میں مزید اضافہ۔ علاقہ باشہ کے گاؤں بین اور ڈیمل میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہوگیا جبکہ مریضوں کے علاج کیلئے کوئی نظام نہیں۔ یہاں کے عوام کوشدید سردی کیساتھ موسمی بخار اور بیماریوں نےجکڑ لیا ہے۔ علاقے میں بیماروں کی علاج کیلئے کوئی مناسب سنٹر موجود نہیں اور نہ ہی کوئی قریبی مرکز صحت موجود ہے۔ برف باری کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے تکالیف توقع سے زیادہ بڑھ گئے۔ بین کے سرکردہ سماجی کارکن محمد وزیر نے میڈیا کو فون پر بتایا کہ باشہ میں شدید برف باری کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ریکارڈ برف باری کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہے، ان کے پاس خوراک کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ دو سو سے زائد آبادی کے علاقے میں علاج و معالجے کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں۔جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشانی میں مبتلاء ہے۔علاج کیلئے کوئی قریبی مرکز صحت بھی موجود نہیں۔ چار کلومیٹر سیسکو اور چھوتروں میں واقع ڈسپنسری تک پہنچنے کیلئے راستے بندہے دونوں جانب سڑکوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے آنے جانے کیلئے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں۔ انہوں نے شگر اور سکردو انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر ان علاقوں میں بھی ہیلی کاپٹرکے ذریعے میڈیکل کیمپ لگائے جائے اور خوراک کیلئے لوگوں کو امدادی سامان پہنچائی جائے جبکہ راستے کھولنے کیلئے ہیوی مشینری استعمال کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button