متفرق

محکمہ داخلہ نے بی این ایف اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے والی دیگر قوم پرست تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

غذر(فیروز خان) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان میں بی این ایف اوردیگر قوم پرست تنظیموں کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ان پر پابندی لگانے اور ان کو کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے قومی دھارے سے ہٹ کر ملکی سلامتی سے متصادم کسی بھی قوم پرست تنظیم سے منسلک عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این ایف نامی تنظیم کو گلگت بلتستان کی امن اور سی پیک جیسے منصوبے کے لئے خطر ناک قرار دیا گیا ہے اس بابت ضلع غذر کے چاروں تحصیلوں سے بی این ایف کے عہدیداران اور سرگرم کارکنوں کی خفیہ اداروں کی جانب سے فہرستیں مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔

بہت جلد بڑی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button