خواتین کی خبریںمتفرق

گلگت بلتستان میں مرد اور خواتین اراکین اسمبلی کو یکساں فنڈز نہیں دیے جاتے ہیں، کلثوم مہدی رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(نما ئند ہ خصو صی ) پی پی پی شعبہ خواتین کی رہنماء کلثوم مہدی نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز کی کارکردگی پر کڑی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو وہ حقوق نہیں دئے جارہے ہیں جو دئے جانے چاہیئے۔اُنہوں نے کہاہے کہ کم عمری میں بچیوں کی شادی ،خواتین پر تشدد،اور دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیمی محرومی اس بات کا عملی ثبوت ہے لیکن خواتین کے حقوق کے علمبردار فائیواسٹار ہوٹلوں میں سیمینارز اور اخباری بیانات اور فوٹو سیشنز تک محدود ہیں جو نہایت افسوس ناک پہلو ہے۔

کلثوم مہدی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے ایسے بھی علاقے ہیں جہاں بچیوں کے لئے پرائمری سکولز تک میسر نہیں ہے جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین اراکین کے ساتھ بھی دوہرا معیار رکھا جاتا ہے اُنہیں مرد اراکین اسمبلی کے برابر مراعات اور فنڈ نہیں دیا جاتا ایسے میں خواتین اراکین اسمبلی کو چُپ کا روزہ توڑ کر خواتین کے حقوق کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔کلثوم مہدی نے لاہور میں ہونے والے افسوس ناک سانحے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور دہشت گردوں کو صفایا ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button