خبریں

ہنزہ : ٹیکس کے خلاف ہنزہ بھر میں دوسرے دن بھی ہٹرتال

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹیکس کے خلاف ہنزہ بھر میں آج دوسری دن بھی ہٹرتال ہوئی جس میں ہنزہ کے مرکزی بازار علی آباد، کریم آباد ، سوست اور گلمت اور دیگر چھوٹے بازار بند رہی، جبکہ دوسرے دن بازار بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ملازموں کو سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑا۔ غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف ہنزہ میں ہونے والی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہونے کی وجہ سے سکولوں میں طلباء کی کم حاضری اور مختلف سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کوشدید مشکلات کا سامنا ہیں ۔

انجمن تاجران ہنزہ کے عہدادارو ں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ شٹر ڈاون ہٹرتال میں عوامی حلقوں کی جانب سے گلگت بلتستان انجمن تاجران کے اعلان کردہ ہٹرتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کیا جس کا ہم عوام ہنزہ ، بزنس کمیونٹی، ٹرانسپورٹرز ہوٹل مالکان نجی بینکس اور سوسائیٹز جنہوں نے عوامی مسائل کو بالا حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button