ماحول

چلاس: ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد چلاس مین بازار وسیع اور کشادہ نظر آنے لگا

چلاس(مجیب الرحمان) ضلعی انتظامیہ نے چلاس مین بازار میں ناجائز تجاوزات اور سڑکوں کو پتھاروں سے پاک کر دیا۔مین بازار کی سڑکیں کشادہ نظر آنے لگیں اور ٹریفک اور شہریوں کے لئے چلنے میں آسانی اور سہولت پیدا ہوگئی۔پرانے اڈے میں پتھاروں کے لئے جگہ دی گئی۔پتھاروں سے نیا بازار سج گیا شہریوں نے اقدام کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔میونسپل مجسٹریٹ شیخ فریدکی نگرانی میں شروع ہونے والی مہم میں پرانے اڈے میں واقع چھپر وں کو مسمار کرنے کے بعد گندگی کو محکمہ بلدیہ کے اہلکاروں نے ٹھکانے لگا لیا۔جگہ جگہ سڑکوں پر پتھاروں کو پرانے اڈے منتقل کر دیا گیا۔ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد چلاس مین بازار وسیع اور کشادہ نظر آنے لگ گیا ہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں خاطر خواہ کمی جبکہ شہریوں کے لئے پیدل چلنے میں بھی آسانی پیدا ہوگئی ہے۔میونسپل مجسٹریٹ شیخ فرید نے کہا کہ بازار سے گندگی ،ٹریفک مسائل میں کمی،پیدل چلنے میں آسانی کے لئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔سڑکوں چوکوں چوراہوں سے پتھاروں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام لاگو کر رکھا ہے ۔لیویز فورس کے اہلکار مہنگا فروش عناصر اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔کسی کو بھی غیر قانونی اقدام میں ملوث پایا گیا تو فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر دلدار ملک کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر عوام کو سستے اور معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنائینگے۔جبکہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کو روکیں گے۔پتھاروں اور ناجائز تجاوزات سے عوام کو مزید تکلیف میں مبتلا نہیں رکھیں گے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم اقدام اٹھانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button