متفرق

ہنزہ: مردم شماری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اجلاس کا انعقاد

ہنزہ ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق کی زیر نگرانی ہنزہ میں رواں سال ہونے ولی مردم شماری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے نمائندوں کے علاوہ مردم شماری میں حصہ لینے والے مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداورں کے سربراہان شریک ہوئے۔ا س موقع پر ڈی سی ہنزہ نے پاک فوج کے تعاون سے ملک بھر میں ہونے والی مردم شماری کو شفاف اور پر امن انداز میں مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔اجلاس میں پاک فوج کےافسران نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی مقصد اور فریضہ ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر پرامن طریقے سے اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں ایک نمایاں ضلع ہے، ہمیں توقع ہے کہ گزشتہ کئی قوم مفاد کے کاموں میں جس انداز سے عوام نے تعاون کیا ہے اسی طرح مردم شماری2017میں بھی عوام ہنزہ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے آخری مرحلے تک پہنچائے گے۔اجلاس میں کہا گیاکہ ہنزہ میں ہونے والی مردم شماری کے دوران ڈی سی آفس بطور کنٹرول روم استعمال کیا جائے گا جبکہ اس کے زیر نگرانی اے سی آفس ہنزہ کے علاوہ تحصیل علی آباد اور گلمت بھی تحصیل سطح پر رابطہ دفاتر ہونگے۔جبکہ پاک فوج کے جوان مردم شماری کے دوران محکمہ تعلیم ہنزہ کے عملے کے ساتھ ملکر اس قومی مہم کو مکمل کرینگے۔اجلاس میں پاک فوج کے نمائندوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ، تحصیلدار ہیڈ کواٹر علی آباد اور گلمت کے ساتھ محکمہ تعلیم ہنزہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button