کھرمنگ : مہدی آباد پنداہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بند

کھرمنگ : مہدی آباد پنداہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بند

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) مہدی آباد پنداہ میں کئی دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کہ وجہ سے بجلی کی ترسیل بند ہے جس کی وجہ سے سے اہل علاقہ سخت پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق موضوع پنداہ اور منجونگ کے کچھ علاقے میں کئی دنوں سے بجلی کی ترسیل بند ہے منجونگ کے مقام پر نصب ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے اہل علاقہ نے کے پی این سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کی بجلی متعلقہ محکمے کی غفلت کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے کئی بار حکام بالا کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ کئی دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دیا ہوا نیا ٹرانسفارمر کئی مہینوں سے پنداہ پل کے قریب پڑا ہوا ہے اگر حکومت نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے اقدامت کریں تو اہل علاقہ کو درپیش بجلی کے مسائل ختم ہو سکیں گے ۔ اہل علاقہ نے ایگزیگٹیو انجینئر محکمہ پاور کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے لئے لایا ہوا نیا ٹرانسفارمر جلد نصب کریں تاکہ موضوع پنداہ کو جلد بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔