عوامی مسائل

استور: گزشتہ ایک ماہ سے عیدگاہ کی عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

استور( سبخان سہیل) ماہ رمضان میں بھی بے رحم انتظامیہ کو عیدگاہ کی عوام پر رحم نہیں آیا گزشتہ ایک ماہ سے عیدگاہ کی عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔ استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر عیدگا ہ میں محکمہ واساء کی غفلت کے باعث ماہ رمضان میں بھی روزہ داروں کو پانی فرہم نہیں کرسکے۔ عیدگاہ کے مکین اس ماہ صیام میں بھی دریا کا گدلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ ماہ رمضان میں پانی کی عدم فراہمی سے عیدگاہ کے میکن شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ محکمہ واساء اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث علاقعے میں پانی کی شدید قلت ہے عیدگاہ کے مکینوں نے حکومت گلگت بلتستان سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عیدگاہ ایریا کے مکینوں کو فوری پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ہم اپنے بچوں کے ساتھ روڈ پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button