لاہور(اسداللہ حیدرایڈووکیٹ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب رہائشی علاقوں کی جانب سے 2 افراد نے دیوار پھلانگنے کی کوشش کی، سیکورٹی کیمروں کی مدد سے دونوں کو دیکھ کر اے ایس ایف کے کوئیک رسپانس سکواڈ نے کارروائی کی اور انہیں پکڑ لیا۔
گرفتار کئے گئے افراد حق نواز اور خلیل الرحمن کا تعلق چترال سے بتایا جاتاہے۔ اے ایس ایف نے مزید کارروائی کے لیے دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔باقی سیکورٹی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جوں ہی کوئی انفارمیشن موصول ہو جائے تو قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔