متفرق

کینوداس سے لے کر رائیکوٹ تک کی زمینوں کی کرسٹل سروے کی جائے۔قاضی عنایت اللہ

گلگت(نیوز رپورٹ) دیامر ڈیم کے متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ کینوداس سے لے کر رائیکوٹ تک کے تمام زمینوں کی فوری طور پر ناپ طول کیا جائے۔ ابھی تک یہ زمینیں کرسٹل سروے نہیں کی گئی ہے لہذا فوری طور پر کرسٹل سروے کرکے لوگوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ کینوداس اور اس کے ملحقہ آبادیاں بنجر اراضی قطعا نہیں۔ کینوداس واٹر چینل ۱۹۷۲ء میں لایا گیا ہے۔تمام اراضی انڈر چینل ہے۔ ان خیالات کا اظہار دیامر گرینڈ جرگہ کے چیئرمین قاضی عنایت اللہ نے کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ زمینیں گوہرآباد کے لوگوں کی ذاتی ملکیت ہے۔ نہ خالصہ سرکار ہے اور نہ ہی جو موجودہ قیمت لگائی گئی ہے وہ مناسب ہے۔ کے کے ایچ میں ہونے کی وجہ سے یہ زمین بہت قیمتی ہے لیکن سرکار اس کو کوڑیوں کے مول لینا چاہتی ہے جو کسی صورت مناسب نہیں۔ عوامی حکومت اور اعلیٰ اتھارٹی سے گزارش ہے کہ اس کی درست قیمت لگائی جائے اور اس کی مناسب ریکوزیشن تیار کی جائے اور ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کے ساتھ ظلم ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔عوامی نمائندوں کو بھی چاہیے کہ ایسے معاملات کو اسمبلی میں اٹھائےاور غریبوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے ہر فورم میں آواز اٹھایا جائے۔قاضی عنایت اللہ نے مزید کہا کہ گوہرآباد کے عوام کا ایک وفد جلد چیف سیکرٹری اور وزیراعلی سے ملنے کے لیے گلگت آیا ہوا ہے ۔ سرکار کے ساتھ معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کا خیال کیا جائے۔اگر سرکار اپنے کیے ہوئے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کرے گی تو عوام بھی بدظن ہونگے۔ معاہدوں کا ہر حال میں خیال رکھا جائے۔ وزیراعلی اور چیف سیکرٹری دونوں کو چاہیے کہ عوامی مفادات کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے پہلے ایکشن لیں اور عوام کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button