تعلیم

تانگیر: پرائمری سکول چھر چھل میں چار سال رضا کارانہ طور پر پڑھانے والے مدرس عبداللہ شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تانگیر(نامہ نگار) پرائمری سکول چھر چھل میں چار سال رضا کارانہ طور پر علم کی روشنی پھیلانے والے مدرس عبداللہ شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او فضل خالق ،اصیل خان و دیگر نے کہا کہ مدرس عبداللہ شاہ نے چار سالوں تک رضاکارانہ طور پر غریب طلبہ کو علم کے نور سے منور کیا ہے۔انکے اقدامات قابل ستائش ہیں جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔تقریب میں سکول منیجمنٹ اور عوامی حلقوں کی جانب سے مدرس عبداللہ شاہ کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔واضح رہے کہ چار سال تک بغیر کسی معاوضے کے درس تدریس کے فرائض سر انجام دینے والے مدرس عبداللہ شاہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی ہے جس کے بعد انہیں مستقل طور پر مدرس تعینات کر دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button