تعلیم

سکردو : ڈپٹی کمشنر سکردو نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے پری بورڈ امتحانات کے سنٹرز کا دورہ کیا

سکردو ( سرور حسین سکندر ) ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ریٹائرڈ )ندیم ناصر نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے پری بورڈ امتحانات کے سنٹرز کا دورہ کیا۔ بوائز اور گرلز کیلئے قائم تین امتحانی مراکز کے دورے کے دوران انہوں نے طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت اور ان سب کیلئے بہترین اور منظم انتطامات کو سراہتے ہوئے ضرورت پڑنے پراپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔آئی ایس او کے صدر اور بولڈ کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ آپ لوگ جو خدمت اس قوم کی کررہے ہیں وہ کوئی بھی اور طلبہ تنظیم کو کرتے نہیں دیکھا۔تعلیمی میدان میں آپ لوگوں کی کاوشیں نئی نسل کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جانیوالی خدمت ہے ۔اتنی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کی امتحانات میں شرکت انکے والدین کی جانب سے آئی ایس او کے اوپر اعتماد کا نتیجہ ہے جوکہ یقیناًآپ سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔جناب ندیم ناصر صاحب نے اپنی طرفسے بولڈاور پری بورڈ امتحانات کے انتظامات کیلئے مبلغ پچاس ہزارروپے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تعلیمی، تربیتی اورمعاشرتی خدمت کے پروگرام کیلئے ضلعی حکومت کی طرفسے کسی بھی قسم کی تعاون کی ضرورت پڑی تو ہم پوری کرینگے۔امتحانی مراکز میں آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، رکن ذیلی نظارت برادر علی نوری ، پری بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر عرفان علی، برادر ذاکر حسین اور دیگر نے ڈی سی سکردو کا استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button