متفرق

متاثرین شاہراہِ قراقرم کے معاوضوں کے بارے میں ایک ہفتے میں مکمل رپورٹ دی جائے، گورنر

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیکریٹری امور کشمیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق گفتگو ہوئی۔گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کے کے ایچ کے متاثرین کے معاوضے کے متعلق ایک ہفتے میں مکمل رپورٹ طلب کرلی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کے کے ایچ کے متاثرین میں مکمل معاوضے دیئے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے رابطے کے لیئے واحد ذریعہ قراقرم ہائے وے ہے جو کہ بارشوں کی وجہ سے بلاک ہو جاتا ہے اس کی مرمت اور بحالی کے لیئے نیشنل ہائے وے اتھارٹی سے بات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی امور کشمیر کو کہا کہ سکرد و تا گلگت کی توسیع منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا جائے ۔گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر کے مابین اسلام آباد تا گلگت اور اسلام آباد تا سکردو پاکستان آئرلائن کے ساتھ ساتھ C-130بھی چلانے کے لیئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو سے درخواست کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button