متفرق

گانچھے : ریسکیو 1122 کے زیر نگرانی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ ڈسڑکٹ کونسل ہال میں شروع

گانچھے (اے آر رینگ چن ) ریسکیو 1122ضلع گانچھے کے زیر نگرانی میونسپل پولیس فورس خپلو ، فائر بریگیڈ گانچھے کے سٹاف اور ضلع بھر کے رضا کاروں کو پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ ڈسڑکٹ کونسل ہال میں شروع ہو گیا ۔ اس ورکشاپ میں ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے ، ابتدائی طبی امداد ، آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے اور جان بچانے کے حوالے سے آگاہی اور جسمانی تربیت کے علاوہ پریکٹیکل مظاہرہ کریں گے ۔ تربیت دینے کے لئے دو ریسکیو انسٹریکٹر خصوصی طور پر آئے ہیں اور پانچ دن تک صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ دیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کہا کہ ضلع گانچھے میں عوام کو ریسکیو 1122 کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہیں لوگ ابتک 1122 پر فون کرنے کے حوالے سے شعور نہیں رکھتے خصوصا ضلع کے بالائی علاقوں کے لوگوں کو ابھی تک یہ بھی نہیں پتا کہ ہم انسانی جانوں کی حفاظت اور انسانیت کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں ہوشے میں ایک مریض کو رات ایک بجے سے سخت بیماری میں مبتلا تھا اور صبح چھے بجے ہمیں کال کر کے بتایا تو ہم نے اس مریض کو خپلو ہسپتال پہنچایا جب ان سے پوچھا کہ مریض کو رات بھر تکلیف میں کیوں رکھا رات کو ریسکیو 1122 پر کال کیوں نہیں کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے سوچا سردیوں کی موسم میں ریسکیوکے اہکار جلدی سو گئے ہوں گے اس لئے رات کو فون نہیں کیا ۔ریسکیو اہکاروں نے کہا کہ ان علاقوں میں مارچ سے آگاہی اور تربیت دینے کے حوالے سے ورکشاب منعقد کریں گے اس کے علاوہ ضلع کے تمام علاقوں میں کمیونٹی کو ریسکیو کی اہمیت اور تربیت کے حوالے سے پروگرام کریں گے تاکہ عوام کو بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button