گلگت بلتستان

حکومت کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن وامان کو یقینی بنانے اور حکومتی رٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ امن وامان خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکورٹی سخت کرنے اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے پولیس فورس، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ادارے، انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان امن وامان کے حوالے سے مثالی صوبہ بناہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے اس موقع پر محکمہ برقیات کو ہدایت کی کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ جوٹیال نالے سمیت دیگر اہم نالہ جات میں پولیس چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مثالی پولیس فورس بنانے کیلئے پولیس رولز میں نظرثانی کیلئے کام کا آغاز کیا جائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button