عوامی مسائل

چلاس: حکومت متاثرین ڈیم کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے- بٹو خیل قبائل

چلاس(مجیب الرحمان) حکومت متاثرین ڈیم کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اور فوری طور پر ماڈل ویلیجز کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔اسلام آباد معاہدے کے مطابق چلاس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔دیامر بھاشا ڈیم کی مد میں آنے والے فنڈز کو این جی اوز بنا کر ہڑپ کرنے کی سازشیں ہر گز کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ چلاس میں ترقیاتی کام چلاس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مالکان بٹو خیل قبائل متاثرین ڈیم نے اپنے اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے قربانی دینے والوں کو گرفتار کر کے حراساں کرنا قابل مذمت ہے۔بٹو خیل قبائل کے گرفتار علماء اور راہنماؤں کے خلاف مقدمات ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیم کی راہ میں رکاوٹوں کو جرگے کے ذریعے ساز گار ماحول میں دور کرے۔بے گناہ افراد کو گرفتار کرنا اور انہیں تنگ کرنا درست اقدام نہیں ہے۔ بٹو خیل قبائل قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہمیشہ قانون کا احترام کرتے آئے ہیں۔چلاس میں چند شر پسند عناصر حالات خراب کر کے مفادات کا حصول چاہتے ہیں۔ان عناصر نے عدالتوں سے رجوع بھی کیا ہوا ہے مگر جلد بازی میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہ رہے ہیں۔بٹو خیل قبائل عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور فیصلے کا مکمل احترام بھی کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button