عوامی مسائل

گلگت: پانچ کلو اور اس سے زیادہ وزنی مرغیاں بیچنے پر پابندی عائد

گلگت: اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دفتر سے جار ی کر دہ اعلا میے کے مطا بق گلگت شہر اور اس کے مضافات میں 5کلو سے زائد وزن وا لی مر غی، المعروف پہلوان مرغی، کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذبح شدہ مرغی کو مکھیوں اور دیگر حشرات سے بچانے کے لئے جا لی کے کپڑے میں لپیٹ کر رکھنے کی ہدایت۔ ہر پو لٹر ی شاپ پر لا زم ہے کہ اپنی دوکان میں ڈسٹ بین رکھے ۔ پو لٹری شاپ مکمل طور پر صاف ستھرا ہو نا چا ہیے۔

اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ میٹ انسپکٹر وقتاً فوقتاً پو لٹر شا پس کو چیک کر یگا ، اس دوران دی گئی شرائط کی خلا ف ورزی پا ئی گئی تو سخت قانونی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

یاد رہے کہ زیادہ وزن رکھنے والی مرغیاں مضر صحت ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے بیماریاں جم لے سکتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button