گلگت بلتستان

آئینی اصلاحات سے متعلق سرتاج عزیز کی کمیٹی نےسفارشات کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ وفاقی وزیرامور کشمیرو گلگت بلتستان

PSDP کے منصوبوں کے لئے جاری ہونے والے 12 ارب روپے میں سے محض 9 ارب روپے ہی خرچ کئے گئے ہیں۔

گلگت( فرمان کریم بیگ) وفاقی وزیرامور کشمیرو گلگت بلتستان برجیس طاہر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کردیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوزشریف کی جانب سے گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کے متعلق سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی سفارشات کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ جیسے ہی کمیٹی اپنی سفارشات وزیر عظم کو پیش کرے گی وزیر عظم میاں محمد نوازشریف ان شفارشات کی روشنی میں آئینی صلاحات کا اعلان کرے گے۔ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان اور کشمیر سے بے انتہاء محبت کر تے ہیں اور ان علاقوں کی تعمیر وترقی کے متعلق مخلص ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ PSDP کے منصوبوں کے لئے جاری ہونے والے 12 ارب روپے میں سے محض 9 ارب روپے ہی خرج کئے گئے ہیں۔ تین ارب روپے تا حال خرچ نہیں کر پائے ہیں۔ گلگت میں بجلی کے بحران سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ نلتر تھری بجلی گھر کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر عظم نے ٹو اور تھری کے لئے فنڈز بھی جاری کر دیئے تھے مگر متعلقہ تعمیراتی کمپنی HMC نے نلتر تھری پر تاحال کام شرع نہیں کیا ہے جس پر مجھے نہایت افسوس ہوا ہے۔ حکومت اس کے خلاف کاروئی کرے گی۔

گندم سبسیڈی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مد میں اٹھ ارب روپے سالانہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو دے رہی ہے۔اب یہ صوبائی حکومت کی مرضی ہے کہ وہ اس رقم کو جس طرح چاہے خرچ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جھوٹے نعروں کی سیاست نہیں کرتی ہے بلکہ عملی کا م پر یقین رکھتی ہے۔

گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد آزاد کشمیر اور جی بی میں یہ سروس فرا ہم کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں مسلم لیگ ن نے تین نئے اضلاع، بلتستان یونیورسٹی اور گلگت سکرد و روڈ کے تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر مکمل طور پر عمل کیا گیا جو ہماری حکومت کا گلگت بلتستان کے عوام سے والہانہ محبت کا واضح ثبوت ہے۔

ججوں کی تعنیاتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قوانین موجود ہیں ان قوانین کے مطابق ہی تقریاں ہونگے۔

پانامہ لیک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ہمیں اپنی اعلیٰ عدالتوں پر اعتماد ہے۔ وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہو گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button