صحت

استور: محکمہ ہیلتھ میں بھرتیوں کے خلاف عارضی ملازمین کی طرف سے احتجاج

 ہم 10سالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس میں مفت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مظاہرین

استور( بیورورپورٹ ) گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ہونے والے بھرتیوں کے خلاف محکمہ ہیلتھ استورکے عارضی ملازمین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال عید گاہ کے سامنے روڈ بلاک کر احتجاج کیا۔ اس موقعے پر عارضی ملازمین نے صوبائی حکومت اور پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ برکت جمیل کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کرنے والے عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ برکت جمیل نے میرٹ کی دھجیاں اڈا کر اپنے ووٹروں کونوکری دی۔ ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم خود کشی کرینگے۔ ہم 10سالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس میں مفت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقعے پر عارضی طور پر ڈیوٹی دینے والی خواتین نے رو رو کر حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے گھروں کے چولہے بجنے سے بچائیں۔ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم اپنے بچوں کے ساتھ خود کشی کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ پر عائد ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے میرٹ کے لیے صرف مسلم لیگ (ن) کے کا رکن ہونا لازمی ہے اور آج ثابت کر کے دیکھا یا۔

اس موقعے پرپاکستان پیپلز پارٹی استور کے سنیر نائب صدر ڈاکٹر مظفر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں میرٹ کی دھجیاں اڑانا مسلم لیگ (ن ) حکومت کی منشور کا حصہ ہے۔ حکومت کو ہم یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ تقرریاں منسوخ کر کے میرٹ پر بھرتیاں کی جائے خاص طور پر وہ ملازمین جو 10سال سے اس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں انکا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر نئی بھر تیاں کی جائے ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی استور بھی ان ملازمین کے ساتھ ہو کر استور میں دھرنہ دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button