متفرق

چیف آف آرمی سٹاف ریکمنڈیشن کی سند یافتہ کیل سیکٹر کا ہیروصوبیدار میر یا قوت انتقال کر گئے

یاسین: ۱۹۶۵ اور ۱۹۷۱ کی جنگوں میں کیل سیکٹر کا ہیرو صوبیدار میر یا قوت شاہ آغا خان ہسپتال کراچی میں انتقال کر گئے۔ صوبیدار میر یاقوت شاہ کا تعلق یاسین کا سب سے چھوٹا گاوں آٹھکش سے تھا۔ آ پ نے گورنمنٹ پرائمری سکول یاسین سے تعلیم کا آغاز کیا اور ۱۹۴۰کی دھائی میں گورنمنٹ مڈل سکول گوپس سے آٹھویں جماعت پاس کیا اور ناردرن سکاوٹس میں۱۹۴۸ میں بھرتی ہوے اور انتہائی کم عمر انسٹرکٹر کے طور پر عرصہ دراز تک سکاوٹس ٹریننگ سنٹر موجودہ این ایل آئی سنٹر بونجی میں تعینات رہے۔ ۱۹۶۵ء کی لڑائی میں بطور نائب صوبیدار اور ۱۹۷۱ء کی جنگ میں بطور صوبیدار اور کمپنی کمانڈر کی فرائض سرانجام دیتے رہے اور اسی بنا پر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف ریکمنڈیشن کی سند ملی۔ ۲۵ سال کی خدمات کے بعد ۱۹۷۳ء میں پنشن حاصل کیا اور اپنا کاروبار یاسین جنرل سٹور کے نام سے پونیال روڈ پر شروع کیا اور جب بچے جوان ہوے تو ان کو تفویض کیا اور یاسین جاکر اپنے آبائی گھر میں رہائش اختیار کیا اور جماعتی کامو ں میں حصہ لینا شروع کیا۔ آپ کئی سال تک شیعہ امامی اسماعیلی لوکل کونسل یاسین کے ممبر رہے اور کئی سالوں تک ریجنل کونسل گوپس یاسین کے ولنٹیر کور میں بطور میجر خدمات انجام دیا اور ایک پر وقار انتہائی محنتی اور ایک جری اور نڈر سپاہی کے طور پر نہایت شاندار اور باوقار زندگی گذارنے کے بعد تقریباََ ۸۵ سال کی عمر میں وفات پائے ۔ ان کی جسد خاکی کو پی آئی اے کے ذریعے اسلام آباد کے ہوائی ا ڈا لایا گیا اور یہاں سے شاہراہ قرقرم کے زریعے یاسین روانہ کیا گیا ۔ مرحوم نے تین بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بیوہ اور بے شمار رشتہ داروں کو سوگوار چھوڑا ۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت کریں اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب کرے ، امین

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button