صحت

ڈاکٹرز کے مسائل حل کیے جائیں۔ پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن دیامر استور ڈویژن

استور(سبخان سہیل) پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن دیامر استور ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس استور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر بہادور شاہ نے کیا۔ اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹرممتاز ،انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر خیل سمیت دیگر عہدہ داروں نے شرکت ک۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر بہادور شاہ نے کہا کی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مارچ 2016 کو اعلان کیا تھاکہ جن ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ دو سال پورے ہوے ہیں اُن تمام کو دو ہفتے کے اندر مستقل کیا جائے گا لیکن محکمہ ہیلتھ اور محکمہ سروسز کے سیکریٹریز کی نااہلی سے دوسال گزرنے کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ وزیر اعلی کے واضع احکامات کے باوجود فایل کو سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری ہیلتھ نے فٹبال بنایا ہوا ہے ،لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،سے اس بات کی اپیل ہے کہ گلگت بلتستان میں جن ڈاکٹروں کی دو سال سے زاہد سروس ہوئی ہے ان کو مستقل کرنے،اورڈاکٹروں کے پروموشن، سی آئی پی ،ہیلتھ،پیکیج ،دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ گگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے حقوق میں محکمہ سروسز ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ وزیر اعلی اپنے اعلان کے مطابق ڈاکٹروں کی مستقلی کے ساتھ ساتھ مستقلی میں رکارٹ اور اب تک تاخیر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button