تعلیم

حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ صو با ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت سکو لوں اور کا لجوں کی اپ گریڈیشن کررہی ہے جس سے عوام کو سہو لت ہو گی اور بچوں کو گھر کے دہلیز پر تعلیم حاصل کر نے کے مواقع فراہم ہو گی۔ محکمہ تعلیم میں نئی آ سا میاں تخلیق کر نے کیلئے کام کر رہے ہیں جس سے بے روز گاری میں کمی آ ئے گی۔ صو با ئی حکو مت کی ترجیح ہے کہ نئے ادارے قائم کریں اور نئی بھر یتوں کیلئے وسائل کا بند وبست کریں ، پھر علاقا ئی ضرورتوں کو پیش نظر رکھ کر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کریں گے۔ ۔ جہاں نئے تعلیمی ادارے کھو لنا ضروری ہے ان علا قوں میں نئے سکو ل اور کا لج کا قیام عمل میں لا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہا ئی سکو ل ڈغونی سمیت حلقے کے تمام ہا ئی سکولوں کا جلد دورہ کرونگا ۔ مسائل کا جا ئزہ لے کر متعلقہ آفسران کو ان مسائل کی حل کے لئے ہدا یت جا ری کرونگا۔ غفلت بر تنے وا لے اساتذہ کو سخت سزادی جا ئے گی۔ ان اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی جو بہترکا ر کر دگی دیکھا رہے ہیں ۔ ایسے اساتذہ جو انتظامی امور میں مصروف ہیں ان کو جلد سکولو ں میں تدریسی امور کی انجام دہی کیلئے بھیج دینگے تاکہ طلبہ کی پڑ ھا ئی متاثرنہ ہو ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اساتذہ کی بھر تیوں میں میرٹ کا خیا ل نہیں رکھا گیا ہے ۔ اگرکسی کے پاس ثبوت ہے تومیرے پا س آ ئیں ، ملو ث افراد کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری سے ایک پائیدار اور پر امن معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ ہماری حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت اپنے وسائل اور بین الاقوامی اداروں کی مدد سے نظام تعلیم کی بہتری کے لیئے کوشاں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button