صحت

شگر: حسن آباد بونپہ کے مکین بوند بوند پانی کوترس گئے

شگر(نامہ نگار) شگر حسن آباد بونپہ کے مکین بوند بوند پانی کوترس گئے۔ گذشتہ ایک سال سے پینے کا پانی بند ہے ۔علاقہ مکین گندہ اور لوگوں کے کپڑے دھوئے ہوئے پانی پینے پر مجبور۔ محکمہ واٹر سپلائی کے حکام اور اہلکاروں کو بتا بتا کر تھک گیا ہوں مگر کوئی ذمہ داری سے کام کرنے والا نہیں۔بہانے پر بہانہ کرتے ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

حسن آباد بونپہ شگر کے مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گاؤں میں گذشتہ ایک سال سے پینے کا پانی بند ہے۔لوگ کوہل کی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ڈائریا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ واٹر سپلائی شگر کے حکام کو کئی بار شکایات کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہا اور انہیں بتا بتا کر تھک گیا ہوں ۔ انہوں نے محکمہ واٹر سپلائی شگر کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حسن آباد بونپہ میں پانی بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button