جرائم

چلاس: چار لاکھ روپے کے چیک کو چالیس لاکھ بنا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والےچھے افراد گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ) چار لاکھ کے چیک کو جعلسازی کے ذریعے چالیس لاکھ بنا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی، ملوث بینک عملہ سمیت چھے افراد گرفتار کر لئے گئے۔دیامر بھاشا ڈیم کی اراضیات واملاک کے معاوضوں کے چار لاکھ روپے کے چیک کو چالیس لاکھ بنا کر سرکاری خزانے کو لوٹنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب آڈٹ ٹیم نے ریکارڈ کی چھان بین کی اور چھتیس لاکھ روپے کا ریکارڈ نہیں ملا جس پر چھان بین کے بعد چیک میں جعلسازی کا سراغ لگا لیا گیا۔اور سٹی تھانہ چلاس میں ملزمان شفیق الرحمان ساکن گیس پائین،وحید خان ساکن گوہر آباد،الطاف منیجر ایم ایف یو بینک،کیشئیر عبدالقیوم،حضرت نبی ساکن گوہر آباد آپریشنل منیجر عیسٰی کے خلاف مقدمہ علت نمبر 23/17زیر دفعہ 409/420/465/468/471/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نامزد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید چھان بین کا عمل جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button