معیشت

محکمہ لائیوسٹاک ضلع ہنزہ نگر میں اچھی نسل کے گائے کی افزائش کے لیے پرعزم

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک ہنزہ نگر ڈائریکٹر اور ان کے عملہ گزشتہ روز سے حرکت میں ۔ ہنزہ نگر میں اچھی نسل کی گائے کی افزائش کے لئے ملکی اور غیر ملکی ٹیکے گائے کی جسامت کو دیکھتے ہوئے لگائے جارہے ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک کی ان کوششوں پر زمینداروں کا محکمے کو خراج تحسین پیش کیا۔ روزانہ درجنوں گائے محکمہ لائیوسٹاک کے مقرر شدہ سنٹروں پر اچھی نسل کی ٹیکے لگانے میں مصروف عمل ہیں۔ اعلیٰ نسل کی ٹیکے لگانے کیلئے زمیندار جوق در جوق درجنوں گائے محکمہ لائیو سٹاک کے سنٹرز میں لائے جارہے ہیں۔ڈپٹی دائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ہنزہ نے نے کہا کہ اچھی نسل کے گائے کو متعارف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زمیندار اچھے سے اچھے گائے رکھا سکے جس کے وجہ سے نہ صرف دودھ گھر وں میں استعمال کیا جائے گا بلکہ مقامی دودھ مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے روز گار مہیا کرسکے۔انھوں نے کہ ابتدائی طور پر ہنزہ نگر کے چند موضع جات میں ٹیکے لگاوانا شروع کردیا ہے رفتا رفتا ہنزہ نگر کے ہر موضع جات میں اچھی نسل کی ٹیکے لگائے جائے گے۔جس کی لئے عوام کی جانب سے تعاون حوصلہ افزا ہے۔یادر رہے کہہنزہ مگرAIسنٹر نہ ہونے کی وجہ سے افزائش نسل کے لئے جو ٹیکے ہم استعمال کرتے وہ دائریکٹریٹ گلگت سے لایا جاتا ہے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے سیکرٹری لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ نگر کو AIسنٹر قرار دیا جائے تاکہ عوام محکمے سے استفادہ حاصل کرسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button