سیاست

تعلیم و تربیت اور صحت کی بہترین سہولیات صوبائی حکو مت کی اولین ترجیح ہے ۔ صوبا ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت اور صحت کی بہترین سہولیات صوبائی حکو مت کی اولین ترجیح ہے ۔بلاامتیاز خدمت نصب العین ہے ،کئے گئے کام عوام پر احسان نہیں ہماری ذمہ داری اور ان کی حق ہے۔ مسلم لیگ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ بنائے گی۔ تعلیمی ادارو ں میں طلباء جنگلات اور ماحول کے حوالے سے شعو ر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔طلبا ء وطالبات کی درست سمت میں فکری راہنمائی وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی بھرپور مساعی اور قلبی لگن سے نسل نو کی تعلیمی تربیت کریں تاکہ وہ اپنے نظریہ حیات سے وابستہ ہوکر مستقبل میں پیش آمدہ چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبا ت کو جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق معلومات بھی دی جانی چاہیے ۔ اساتذہ کرام طلباء میں جنگلات کی اہمیت و افادیت اور شجرکاری کے حوالے سے مکمل راہنمائی کریں تاکہ طلباء شجرکاری کے سیزن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار اداکریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button