چلاس: صدر عام آدمی پارٹی دیامر نے صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا

چلاس: صدر عام آدمی پارٹی دیامر نے صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان) صدر عام آدمی پارٹی دیامر مظہر حسین دکھی نے صدارت اور عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا۔ مظہر حسین دکھی نے اپنا استعفی پارٹی کے چئیرمین کو بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارٹی اور صدارت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کے تمام اراکین اور عہدیداران بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔مستعفی اراکین نے الزام عائد کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی سی پیک مخالف ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہے۔مظہر حسین دکھی کے استعفے کے بعد دیامر سے بھی اس پارٹی کا جنازہ مکمل طور پر نکل گیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔