سیاست

پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچایا جائے، چیرمین بلاول نے انفارمیشن سیکریٹریز کو ہدایت جاری کردی

گلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی و تمام صوبوں کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کہ ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے منشور کو عوام تک زیاد ہ سے زیادہ پہنچائے،اور تمام مرکزی ،صوبائی و ضلعی عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کریں اور پیپلزپارٹی کا عوامی منشور گھر گھر تک پہنچائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کے روز زرداری ہاوس اسلام آباد میں تمام صوبائی و مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی مشترکہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ مضبوط کرے اور میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی ہدایت دی اور تمام صوبائی انفامیشن سیکریٹریز ،میڈیا سیل سے رابطہ میں رہے اور مقامی و قومی ایشوز پرگہری نظررکھی جائے اور میڈیا سے متعلق عہدیداروں اور دیگر عہدیداروں کو سیکریٹریز انفارمیشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری منظور ،مولابخش چاندیو،مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرالزمان کارئرہ اور تمام صوبوں کے سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی ۔

گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی اور گلگت بلتستان کے موجودہ مسائل،سی پیک میں گلگت بلتستان کے نظرانداز کرنے اور ن لیگ کی صوبائی حکومت کی ہڑدرمی کے حوالے سے پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی رہنماوں کو آگاہ کیا ۔

بلاول بھٹو نے اجلاس میں مزید کہا کہ پارٹی ورکرز اور عہدیدارملک میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں اور شہید عوام ذولفقارعلی بھٹو نے جس مقصدکے لئے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اس کے حصول کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروکار لائیں ۔چیئر مین نے اجلا س میں بہت سے خوش خبریوں کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی اجلاس میں تمام صوبائی سیکریٹری اطلاعات بھی شرکت کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button