چلاس: راجا حسین خان مقپون مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پرتقریب منعقد

چلاس: راجا حسین خان مقپون مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پرتقریب منعقد

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیورورپورٹ) کے پی این بیورو آفس چلاس میں راجا حسین خان مقپون مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ۔ سیاسی،سماجی ،مذہبی اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم راجا حسین خان مقپون کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید،جزل سیکرٹری حاجی مختار حسین، مسلم لیگ ن کے ڈیژنل سینئر نائب صدر کالا خان،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سعید اللہ، تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی ،پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم شاہ،پی ایس ایف کے رہنما نیاز چلاسی،نمبر دار جہانزیب،انسپکٹر سہیل احمدو دیگر معززین نے شرکت کی ۔ خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالوحید،حاجی مختار حسین،کالا خان،قاسم شاہ ضیاء اللہ تھکوی ،دیامر ینگ یونین آف جرنلسٹ کے جزل سیکرٹری آفتاب دیامری،عمرفاروق فاروقی و دیگر نے کہا کہ راجا حسین خان مقپون مرحوم نے اپنے اخبار کے زریعے گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا ،گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو شعور دینے میں کے پی این کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجا حسین خان مقپون ایک بلند پایہ کے صحافی تھے ،مختصر وقت میں مرحوم نے گلگت بلتستان کے صحافتی اُفق پر صحافت کو زندہ کیا تھا ۔مرحوم ایک با اخلاق اور جفاکش انسان تھے اور گلگت بلتستان کے بے زبان عوام کی توانا آواز تھے ۔مرحوم کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔