Uncategorized

داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ نہ دینے پر داریل تانگیر کے طلبہ چلاس میں سڑکوں پر نکل آئے

چلاس( رپورٹر) داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ نہ دینے پر داریل تانگیر کے طلبہ چلاس میں سڑکوں پر نکل آئے۔ صدیق اکبر چوک پر داریل تانگیر ضلع بناو کے فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم کے چیرمین جابر،خان عالم،مجیب،امتیاز و دیگر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اپنے دور میں اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل کرے اور داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ دے کر عوام کا درینہ مئسلہ حل کریں ۔انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر کی آبادی لاکھوں میں ہے اور حکومت اور عوام کو انتظامیہ مشکلات کا بھی سامنا ہے مگر ایک سازش کے تحت ضلع بنانے نہیں دیا جارہا ہے ،جو کہ ظلم کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے وزراء اور ممبران ضلع کے لیئے جدو جہد کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button