خبریں

گلگت پریس کلب کی نئی ممبر شپ یکم جنوری 2018 سے پندرہ جنوری تک جاری رہیگا

گلگت (پ۔ر) گلگت پریس کلب کی کابینہ کا ایک اجلاس زیرصدارت صدر پریس کلب اقبال عاصی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گلگت پریس کلب کی نئی رکنیت سازی پر غور و خوص کیا گیا ۔

اجلاس میں کلب کے قواعد و ضوابط کے تحت پریس کلب کی نئی ممبر شپ آج یکم جنوری 2018ء سے پندرہ جنوری تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں گلگت کے عامل صحافیوں کو اپنے کوائف بمع فیس جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ جنوری کے بعدموصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا ۔ پندرہ جنوری کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد نئی ممبرشپ کے لئے ان درخواست گزاروں کی فہرست جنرل باڈی میں پیش کی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد نئے ممبران کو دوسال کے لئے ایسوسی ایٹ ممبر شپ دی جائے گی اور دو سال بعد ان ممبران کو گلگت پریس کلب کے مستقل ممبرکی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔

اجلاس میں گزشتہ سالوں کے دوران ممبر شپ کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے ان تمام درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ جن کی کوائف پورے نہیں ہیں وہ کلب انتظامیہ سے رجوع کریں اور کوائف کو مکمل کریں تاکہ انہیں ممبر شپ دی جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button