مارچ کے آخر سے تحریک انصاف عوامی سطح پر اقتصادی راہداری منصوبے میں برابری کی سطح پر حصہ لینے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔ صوبائی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان

مارچ کے آخر سے تحریک انصاف عوامی سطح پر اقتصادی راہداری منصوبے میں برابری کی سطح پر حصہ لینے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔ صوبائی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ناراض اور مخلص سیاسی کارکنوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں حفیظ الرحمن کا مخلص اور قریبی ساتھی رہا ہوں اور میں ان کی فطرت سے اچھی طرح واقف ہوں، وہ اندر سے کسی کے وفادار نہیں۔ آج ان کے اپنے بھی ان کی فطرت کو سمجھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سیاسی اور مخلص کارکنوں کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے کارواں کا حصہ بنے۔ ہم ان کو ان کا جائز مقام اور عزت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست کا کوئی تصور نہیں جس کی زندہ مثال گزشتہ چھ سالوں سے پارٹی کی گلگت بلتستان میں کابینہ سازی ہے۔ اس پارٹی میں صرف خلوص اور ایمانداری سے محنت کرنے والے ورکروں کو عزت دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے اہم سیاسی رہنماؤں کو تحریک انصاف میں شامل کیا جائے گا اور مارچ کے آخر تک تحریک انصاف عوامی سطح پر اقتصادی راہداری منصوبے میں برابری کی سطح پر حصہ دلانے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور آج گلگت بلتستان کے نوجوان عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں تحریک انصاف گلگت بلتستان بھر میں مقبول ترین جماعت بن جائے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔