گلگت بلتستان

محکمہ تعلیم اور صحت میں ٣٠٠٠ بھرتیاں کی جائینگی، وزیر بیگ

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان اسمبلی میں ترقیاتی سیکموں کے بعد دوسرے نمبر پر صحت اوتر تعلیم پر خطیر رقم رکھا گیا ہے۔ انشاللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں محکمہ تعلم اور محکمہ صحت میں 15,15سو اسامیوں پر بھر تیاں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیر نگرانی IHSاورTRFکے تعاون سے دس روزہ تربیتی کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی ہوگی گلگت بلتستان کے عوام کی اگر سابقہ ادوار کی طرح میرٹ کی پامالی کی گئی تو۔ ہمیں امید ہے کہ اس دفعہ میرٹ کی بالادستی رکھتے ہوئے حق دار کو حق ملے گا۔اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ نے پیرا میڈیکل کے سینئر سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ دنیا میں انسانیت کی خدمت کرنا سب سے اہم کام ہے جو کہ اپ کرتے ہیں، ہسپتال میں جب مریض پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے اپ ان کو ڈیل کرتے ہیں جو کہ ایک مقدس کام ہے انسان کی زندگی بچانا عبادت سے بھی زیادہ ہے ۔ اس مو قو پر ڈاکٹر شیر حافظ ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ محکمہ صحت ہنزہ نگر کے سینئر ڈسپنسر وں کی بدولت محکمہ ہنزہ نگر کا نام روش کردیا ہے۔ اپ کی خد مات قابل ستایس ہے۔ اسپیکر گلگت بلتستان نے شرکا ٹرینگ کو اسناد تقسیم کئے گئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button