صحت

لٹل کریم کے علاج معالجے کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے بات کریں گے – صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ غلام حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لٹل کریم گلگت بلتستان کا اثاثہ ہے۔ نامور کوہ پیماء نے اپنی کارکردگی اور خداد اد صلاحیتوں سے نہ صرف صوبے کا نام بلکہ پورے ملک کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔ ہم سرکاری سطح پر لٹل کریم کے علاج کے لیے ہر فورم پر بات کریں گے۔ ہم اپنے قومی ہیروز کو کسمپرسی کی حالت میں نہیں دیکھ سکتے۔ لٹل کریم اپنی صلاحیتوں کی بناء پر پوری دنیا میں ایک مشہور ترین شخصیت ہیں جنہوں نے بغیر آکسیجن کے کے ٹو کی چوٹی سر کی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ لٹل کریم ایک قومی اثاثہ ہیں جن کے کارناموں پر فرانس اور اٹلی نے دستاویزی فلم بنائی ہے اور یہ فلم دنیا کے مشہور نشریاتی اداروں بشمول سی این این اور بی بی سی نے نشر مکرر کے طور پر نشر کیا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لٹل کریم کے علاج معالجے کے لیئے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے بات کریں گے اور ان کی ہرممکن امداد کریں گے۔ اس عظیم کوہ پیما ء نے گلگت بلتستان کے لیئے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button