متفرق

محکمہ پولیس بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگی، متاثرہ امیدواروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

گلگت(ارسلان علی ) محکمہ پولیس میں حالیہ دنوں میں ہونے والے بھرتیوں میں بے قاعدگی، متاثرہ امیدواروں نے عدالت سے رجوع کردی۔ پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے امیدوارٹیسٹ کے بعد شارٹ لسٹ کئے جانے والوں کو نظرانداز کر کے نئے افراد کا نام شارٹ لسٹ کرنے کے خلاف متاثرہ امیدواروں نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔منگل کے روز میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ امیدوارسادت علی،نظام علی،فضل عباس،مدثر حسین و دیگر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے ان کا پہلے جسمانی امتحان لیا گیا جس میں ہم کامیاب ہوئے تو ہمارا ٹیسٹ ہوا اور ٹیسٹ کے بعد ہمیں شارٹ لسٹ کیا گیا تو اسی دوران اچانک محکمہ پولیس نے دوسری لسٹ آویزاں کر دی اور اس نئے لسٹ میں ایسے امیدواروں کو شامل کیا گیا جو ٹیسٹ میں شامل ہی نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ہماری حق تلفی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے اور ہم نے انتخاب کے تمام مراحل اپنی محنت سے طے کئے مگر اب ایسے افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا جو ان تمام مراحل میں شامل ہی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم اپنوں کو نوازنے کے لیے میرٹ کا جنازہ نکال رہے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ناانصافی پر پٹیشن لے کر عدالت جائیں گے۔انہوں نے چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ سے اس ایشو پر سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی اور فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات سے میرٹ کی پامالی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button