متفرق

وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے کو ہ پیما لٹل کریم کے علا ج کے حو الے سے با ت کرونگا ۔ صو با ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ محمد علی شیخ ایک سچا اور محب وطن سیاسی کارکن تھے ۔ ان کی موت یقیناًایک سانحہ ہے ، ان کی نا گہا نی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پرُ کر نا بہت مشکل ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے لو احقین کے سا تھ ہیں ۔

صو با ئی وزیر تعلیم نے گا نچھے کرو کے معروف شخصیت حاجی عنا یت اللہ صدیقی کی اچا نک وفات پر بھی گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور علا قے کے ایک متحرک شخص تھے ، ان کی خد مات کو ہمیشہ یاررکھا جا ئے گا ۔ صو با ئی وزیر نے ان کے پسما ندگان سے اظہار تعزیت کی اور انہیں صبر جمیل کی دعا کی ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ لٹل کریم نے گلگت بلتستان کا نا م روشن کیا ہے ، ان کی خد مات ناقابل فراموش ہے۔ اس عظیم کوہ پیما کی علا ج کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر ے گا ۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے کو ہ پیما کی علا ج کے حو الے سے با ت کرونگا ۔ امید ہے کہ وزیر اعلیٰ ان کے علا ج کیلئے مثبت قدم اٹھا ئیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button