متفرق

وزیر تعمیرات نےمتعلقہ حکام کو اسمبلی بلڈنگ کو جلد از جلد تعمیرکی ہدایات جاری کئے

گلگت(رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے زیر تعمیر اسمبلی بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران صوبائی وزیر تعمیرات و قانون نے چیف انجینئر محکمہ ورکس رشید احمد اورمتعلقہ حکام کو بلڈنگ کی جلد از جلد تعمیر کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے۔صوبائی وزیر تعمیرات وقانون نے کہا کہ اسمبلی کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے اور کام کو ڈبل شفٹ میں کیا جائے تاکہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے ۔ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات وقانون نے کہا کہ اسمبلی ممبران معاشرے کا چہراہ ہوتا ہے اس لئے ان کے لئے اسمبلی بلڈنگ کی تعمیرہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے اسمبلی بلڈنگ کے علاوہ کمشنر ہاوس اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکشین آفس کے نئے بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر رشید احمد نے صوبائی وزیر تعمیرات و قانون کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ یہ منصوبے گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھے۔ اب صوبائی حکومت کی توجہ سے یہ بیمار منصوبےتکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کی ادائیگی سے دن رات کام جاری ہے۔ انشا اللہ دسمبر2017تک یہ منصوبے مکمل کر لیا جائے گا اور دسمبر میں بلڈنگ کا افتتاح کیا جائے گا۔ چیف انجینئر نے کہا کہ وہ خود ہر ہفتے اسمبلی بلڈنگ کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے چیف انجینئر کو حکم دیا کہ زیر تعمیر عمارتوں کا معیاری کام کیا جائے گا۔ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور مقررہ مدت پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان بھی ہمراہ تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button