بلاگز
پیوند کاری


لیکن میں یہاں جس پیوندکاری کا ذکر جمیل کرنے جارہاھوں وہ ہے اسلام آباد کی سڑکوں کی یہ معلوم نہیں کہ یہ جدید طریقہ کار سی ڈی اے کا ، کارنامہ ہے یا ہائی وے اتھارٹی کا ، اور اس شدو مت کے ساتھ سڑکوں کی پیوند کاری پچھلے چند مہینوں سے جاری ہے کہ اسلا م آباد جاتے ہوئے جگہ جگہ یہ خوبصورت پیوندکاری اپنا جلوے دکھاتی ہے یہ پچھلے سال ہی کی بات ہے کہ کشمیر ہائی وے پر یہ کام شروع کیا گیا اور تقریباََ زیرو پوائنٹ سے ذرہ پہلے سے شروع کیا گیا اور سٹور سٹاپ تک بہترین قسم کی گل کاریا ں نظر آتی ہیں یہ کچھ تو بڑے بڑے ٹکڑوں کی صورت میں ہیں اور کچھ نہایت چھوٹے لیکن بڑے سلیقے کی پیوند کاری ہے جس نے بھی کیا ہے بہت محنت کیا ہے اس کی خوبصورتی کے تو داد دینی ہی پڑے گی لیکن اس کے بعد کم از کم اس سڑک سے گذرنے والوں کو اس بات کا بھی حساس ضرور ہو گیا کہ ہمارے ادارے کس قدر عوام کا خیال رکھتے ہیں کہ اس پیوندکاری سے پہلے اس سڑک سے گذرنے والے جگہ جگہ کھڈوں سے گذرنے کے باعث جو جھڑکے لگتے تھے ان سے نجات مل گیا اور سفر آرام دہ تو ہو گیا اور سڑک کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہو، ا اور ظاہر ہے اس کی وجہ سے ٹوریزم میں بھی اضافہ ہوا ہوگا ۔ اسی طرح اسلام آباد ایکسپرس وے پر بھی کئی جگہ یہ نظر آتی ہیں، لیکن جو حالیہ پیش رفت گارڈن ایونیو پر کیا گیا ہے یہ تو لا ثانی ہے جو کہ ہائی وے اشارے سے لوک ورثہ سے ہوتا ہوا پاک چائنہ فرنڈ شپ سے گذر کر سٹور سٹاپ تک جو محنت کیا گیا ہے اس کی تو مثال نہیں ملتی ۔ دیکھو نا جی آخر اس روڈ پر ہمارا قومی ورثہ جو ہے او ر ہمارے دوست ملک چین والے بھی اس سڑک سے تو گذرکر ہی اس یاد گار میں جاتے ہیں آ خر وہ بھی حیران ہو نگے کہ دیکھو ہماری دوستی کس قدر کفایت شعا ر ملک سے ہے کہ کمخرچ بالا نشین کے مصدا ق کس خو ب صورتی سے سڑک کی کی تزعین کیا گیا ہے اور لوک ورثہ کو دیکھنے کے لئے روزانہ لاکھوں نہیں تو کم از کم ہزاروں لوگ تو آتے ہیں اور ظاہر ہے کہ سڑکیں بھی قومی ورثہ میں آتی ہیں نا، اگر سڑکیں آرام دہ ہو نے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی اگر ہوں گی تو محکمہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور لوک ورثہ ، شکر پڑیا منومنٹ اور لوک ورثہ کے نزدیک واقع سائنٹفک میوزیم ، دیکھنے جو لوگ آینگے ان کو بھی تو لطف اندوز ہو ناہے نا ،تو جناب عالی اگر فرصت ہو تو لوک ورثہ میوزیم دیکھنے کے بہانے اس پیوندکار کی پیوندکاری کا بھی ایک جائزہ لینے کے لئے ضرور اپنے گھر والوں کو بھی لے کر چلے جاو اور دیکھو کہ کتنا محنت کیا گیا ہے اور کس طرح خو ب صو رتی سے اس سڑک کو پیوندکاری کے فن سے سجایاگیا ہے ۔ جناب عالی میری گنتی ذرہ سی کمزور ہے کم از کم سو کے قریب پیوند لگایا گیا ہے اور ظاہر ہے اتنا زیا دہ کام کوئی آسانی سے تو نہیں ہوتا ہے نا کتنا محنت کیا گیا اور کتنا فنڈ خرچ کیا گیا اور معلوم نہیں منصوبہ بندی پر کتنا وقت خرچ ہوا اور پھر جاکر یہ شاہکار تیار ہوا اور پھر بھی آ پ لوگ اپنا ورثہ دیکھنے نہ جائے تو ان لوگوں کی دل شکنی ہو گی جو کہ قابل قبول نہیں۔ اور ظاہر ہے اگر کوئی خیر خواہ اس سڑک پر سے گذرتے ہوے کوئی ویڈیو بنا لیتا تو کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس کی خوب صورتی کی چرچا غیر ملکی بھی دیکھتے اور لوک ورثہ کی وجہ سے کم اس روڈ کی خو ب صورتی کی وجہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ حاصل کیا جا سکے گا ۔