عوامی مسائل

چلاس: گوہر آباد لیچر پل 12سالوں زیر تعمیر

چلاس(رپورٹر) گوہر آباد لیچر پل پچھلے12سالوں سے اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔ لوگ آنے جانے کیلئے گراری کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور گراری کی حالت بھی بہت خراب ہے، کسی بھی وقت بڑے حادثہ ہوسکتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گراری میں سوار ہونے سے قبل کلمہ طیبہ کا ورد اور وصیت لکھ کردریاکراس کرتے ہیں۔ لیچر گاوں کے عمائندین ایڈوکیٹ حبیب اللہ ،عثمان عالم،عبدالرحمن ،شہزادہ خان و دیگر نے کہا کہ لیچر پل کی تعمیر کے حوالے سے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ کو درخواست دی گئی ہے ،مگر پل کی تعمیر میں بدستور تاخیر کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری نوٹس لیکر پل کی جلد تعمیر کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button