متفرق

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین و ممبران نے جاگیر بسین میں محکمہ بلدیات کے سکیموں کا جائزہ لیا

گلگت (پ۔ر) پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین و ممبران نے جاگیر بسین کا دورہ کرکے محکمہ بلدیات کے سکیموں کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے تعمیر شدہ دریائی بند کے کام کوتسلی بخش قراردیا اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے آڈٹ پیروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ روز ان سکیموں کے حوالے سےپبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیرا ٹھایا گیا تھاجس پر کمیٹی نے موقع پر جاکر سیکموں کو دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمیٹی نے عملی طور پر سکیموں کو دیکھا اور تسلی بخش کام ہونے پر محکمہ بلدیات کو سراہا اور ترقیاتی عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button