سیاست

پولیس فورس میں بھرتیوں کے دوران میرٹ کے نام پر ذہین نوجوانوں کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا۔عوامی مسلم لیگ

گلگت: میرٹ صرف ان لوگوں تک محدود ہوتا ہے جو سفارش کے بل بوتے پر آگے نہیں آسکتے، کسی غریب کا بچہ میرٹ پر اتر بھی جائے تو پھر بھی ان کی کوشش رائیگاں جاتی ہے جس سے نوجوان بے روزگاری میں ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ گلگت بلتستان بشارت حسین انقلابی نے حالیہ پولیس، محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں من پسند افراد کو نوازنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کیا۔ چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ بشارت حسین انقلابی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میرٹ کے نام پر صرف غریبوں کے بیٹوں کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت صحیح معنوں میں امیدواروں کو آگے لائے۔ کوٹے کے حساب سے بھرتیاں قبول نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button